لاہور(آن لائن)لاہور کے علاقے اقبال ٹائون میں جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے۔جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار حافظ سلمان کے گھر پر فائرنگ
کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ترجمان جماعت اسلامی کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ فائرنگ کے وقت حافظ سلمان کے گھر پر طلباء تنظیموں کے تنازع پر اجلاس ہو رہا تھا۔