پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حکومتی اقدامات کی کامیابی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا ماضی میں مشکل معاشی فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہوا

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بحیثیت ایک قوم اب ہمیںاپنی ذمہ داریاںسنبھالنا ہوں گی ماضی میں سختمعاشی فیصلے نہ کرنے سے مشکلات بڑھی ہیں معیشت کی بہتری کیلئے سٹیک ہولڈرزبھی اپنا حصہ ڈالیں اہم معاملات پر بات چیت کرکے درمیانی راستہ اختیار کیا جائے

کیونکہ معاشی خود مختاری کے بغیر آزادی کا کوئی تصورنہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کے روز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا جسمیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔سیمینار میں ڈاکٹرسلمان شاہ، ڈاکٹرفرخ اقبال، عابد قیوم سلہری، الماس حیدر، سید شبرزیدی اورڈاکٹراشفاق حسن نے شرکت کی۔ترجمان کے مطابق سیمینارمیں آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیاب نکلنے کے لیے پُریقین تھے جبکہ انہوں نے بہترعلاقائی تجارتی روابط کیلئے پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ہم مشکل معاشی صورتحال سے گزررہے ہیںجس کیلئے ہم سب کومشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی تاکہ حکومت مشکل اقدامات میں کامیابیاں حاصل کرسکے ،اس وقت قومی اہمیت کے امور پر کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے اور فریقین کے درمیان رابطے کی بھی اشد ضرورت ہے، آرمی چیف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بحیثیت ایک قوم بن کر معیشت کی بہتری کیلئے مل کر آگے بڑھیں کیونکہ معاشی خود مختاری کے بغیرآزادی کا کوئی تصورنہیں کوئی بھی ملک انفرادی طور پر ترقی نہیں کرسکتا ہے ملک نہیں خطے ترقی کرتے ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی تاریخ دان پاؤل کنیڈی اورورلڈ بینک کے سابق صدررابرٹ میک نارا کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاؤل کنیڈی نے کہا تھا کسی قوم کی دفاعی مضبوطی کا انحصارمعاشی مضبوطی پر ہے جبکہ رابرٹ میک نارا کے مطابق ترقی کے بغیرکوئی سکیورٹی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرمعیشت کمزورہوگی توملکی سلامتی کی صورتحال کمزورہوگی اورمعاشی خود مختاری کے بغیرکوئی دوسری خودمختاری ممکن نہیں ،معاشی کاوشوں کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی ماضی میں بھی مشکل معاشی فیصلے نہ کرنے سے مشکلات بڑھیں ،آرمی چیف نے امید ظاہر کی کہ اب ہمانشاء اللہ جلد مشکلات حالات سے سرخرو ہوکرنکلیں گے مسلح افواج نے بھی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے سالانہ دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لیکر عندیہ دیا ہے کہ ہم ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، دیگر سٹیک ہولڈرز بھی اپنا کردار ادا کریں اور اہم معاملات پر بات چیت کرکے درمیانی راستہ اختیار کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…