ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

میاں نواز شریف اور مریم نواز نے 3 ارب ڈالر واپس کر دیے

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے تین ارب ڈالر واپس کر دیے ہیں، اس بات کا دعویٰ معروف صحافی چوہدری غلام سرور نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ انہوں نے تین ارب ڈالرز واپس کر دیے ہیں اور مزید تین ارب ڈالر واپس کرنے کے لیے تیار ہیں، چوہدری غلام سرور نے کہا کہ

وہ بہت ہی ذمہ داری سے یہ خبر دے رہے ہیں کہ مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے غیرملکی دوستوں تین بلین ڈالر دے دیے ہیں،ن دوستوں کو ہم نے حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے بیچ میں ڈالا تھا، چوہدری غلام سرور نے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ جب تک اگلے تین بلین ڈالر نہیں آ جاتے بات آگے نہیں بڑھے گی، معروف صحافی و تجزیہ کار نے کہا کہ یہ پیسے اس لیے دئیے گئے ہیں کہ نواز شریف نے مریم نواز سے کہا کہ میری جیل سے جان چھڑائی جائے، نواز شریف نے کہا کہ میں یہاں مرنے والا ہوں اور تم لوگ اللوں تللوں میں لگے ہوئے ہو۔ چوہدری غلام سرور نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ جو ہمارے غیر ملکی آقا اور دوست بات چیت کر رہے تھے، وہ کیا کر رہے ہیں، میں یہاں پڑا مر جاؤں گا، انہوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے کہا کہ آپ مجھے مرسی نہ بننے دینے کی بات کرتی ہیں مگر مجھے پتہ نہیں لگ رہا کہ میں کس کی موت مر جاؤں گا، جس پر مریم نواز نے انہیں بتایا کہ تین ارب ڈالر ہماری طرف سے ادا کر دیے گئے ہیں، اس پر میاں نواز شریف نے کہا کہ پھر میری ضمانت اب تک کیوں نہیں ہوئی، اس کے جواب میں مریم نواز نے انہیں بتایا کہ مزید تین ارب ڈالر ہمیں جمع کرواناہوں گے تب آپ کی ضمانت ہو گی، چوہدری غلام سرور نے کہا کہ مریم نواز نے بتایا کہ ان تین ارب ڈالر ادا کرنے والوں میں آپ اور میں شامل ہوں، شہباز شریف اینڈ فیملی شامل نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…