ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کا معاشی مستقبل ، حکومت مالی سال میں کتنے منی بجٹ پیش کرے گی ؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق وزیر خزانہ ڈاکٹرمفتا ح اسماعیل نے کہا کہ عالمی تجارت میں پاکستان کی برآمدات 1959 میں 2 فیصد سے کم ہو کر اب1ایک فی صد سے بھی نیچے چلی گئی ہے جس کی وجہ ملک میں ایک مضبوط صنعتی بنیاد کا فقدان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی اور مستقبل برآمدات پر مبنی نمو کے ماڈل سے جڑا ہے ۔ برآمدات کو دوگنا کرنے کے لئے

پاکستان کو اپنی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانا ہوگا. ۔ وہ ان خیالات کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) اور فریڈرک ایبرٹ سٹیفٹنگ (ایف ای ایس) پاکستان کے مشترکہ ز یرِ اہتمام پوسٹ بجٹ اجلاس اور ’ترقی اور عدم مساوات‘ کے عنوان سے کتاب کی رونمائی کے موقع پر سے کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر قیصر بنگالی، پاشا کی پریزیڈنٹ جہاں آرا، ڈاکٹر صفیہ منہاج ، ایف ای ایس کے ایڈوائزرعبدلقادر ، ڈاکٹر وقار احمد اور انڈسٹری کے نمائندوں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بجٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹرمفتا ح نے کہا کہ 5555 ارب کے ٹیکس آمدنی کا حدف حالیہ صورتحال میں نا ممکن ہے ۔ انہوں نے دعوی ٰ کیا کہ حکومت اس مالی سال میں ایک یا دو منی بجٹ متعارف کرائے گی اور یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اس IMF پروگرام کو مکمل نہیں کر سکے گی ۔ ایس ڈی پی آئی کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر وقار احمد نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر ٹیکس کی ایڈمنسٹریشن کو بہتر بنا ئے بغیر ٹیکس محصولات کا حدف ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے ایک طویل مددتی ٹیکس پالیسی کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر اور دوسرے خدمات کے شعبوںکو بھی فروغ دینا ہوگا۔ سینئر اکانومسٹ ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ حالیہ بجٹ معیشت کو قتل کرنے کے مترادف ہے جس کا مقصد عام عوام کے جیبوں سے پیسہ نکالنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ایف بی آر کے انسپکٹر لوگوں کو چوروں کی طرح لوٹیں گے۔ ایف ای ایس کے ایڈوائزرعبدلقادنے کہا کہ ہماری نوجوان نسل میں بہت مایوسی ہے کیونکہ اُن کو ملک کی مستقبل کی سمت اور معیشت کے بارے میں کوئی امید نظر نہیںآتی ۔ ریاست کے لئے یہ چیلنج ہے کہ ان کے لیے مہذب اور مناسب ملازمتوں فراہمی کو یقینی بنانئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…