کوئٹہ(آن لائن)آل پارٹیز کانفرنس میں چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا چیئرمین سینیٹ کے لیے سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے نام پر اتفاق رائے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق اے پی سی میں چیئر مین سینیٹ کوہٹانے کے معاملے کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)نے سینیٹرعثمان کاکڑ کو چیئر مین سینیٹ لانے کیلئے اتفاق کر لیا تاہم نئے چیئرمین سینیٹ آف پاکستان کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے، سینیٹر سلیم مانڈی والا، سینیٹر عثمان خان کاکڑ
سینیٹر حاصل خان بزنجو، سینیٹر میر کبیر محمد شہی کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے ۔اپوزیشن جماعتوں کا نیا چیئرمین سینیٹ بھی بلوچستان سے لانے کا فیصلہ سینیٹر عثمان خان کاکڑ کا نام نئے چئیرمن سینیٹ کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے چئیرمن سینیٹ بننے کی صورت میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے لایا جائے گا۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا چیئرمین سینیٹ کے لیے سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے نام پر اتفاق رائے کا امکان ہے۔