اسلام آباد (این این آئی) خورشید شاہ نے گذشتہ روز بجٹ اجلاس سے غیر حاضر اراکین کی اپوزیشن لیڈر کو شکایت لگا دی۔ شہباز شریف کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق خورشید شاہ نے گذشتہ روز بجٹ اجلاس سے غیر حاضر اراکین کی اپوزیشن لیڈر کو شکایت لگا دی۔ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ روز اہم اجلاس سے اپوزیشن 20 اراکین غیر حاضر رہے۔سید خورشیدشاہ نے کہاکہ ووٹنگ کے دوران
مسلم لیگ ن کے 16 اور پیپلزپارٹی کے 4 ممبران موجود نہیں تھے۔ خورشید شاہ کی شکایت پر شہباز شریف نے اپنے غیر حاضر ایم این ای پر سخت برہمی کا اظہارکیا اور آئندہ حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے کہاکہ گزشتہ روز اے پی سی کی وجہ سے موجود نہیں تھا، پارلیمنٹ میں موجودگی کے باوجود ووٹنگ وقت ارکان کہاں تھے۔شہباز شریف اراکین کو ایوان میں گنتی کے دوران حاضری سختی سے یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔