اسلام آباد (آن لائن) آئندہ مالی سال کے دوران حکومت سماجی تحفظ کے پروگرام پر خصوصی توجہ دے گی اور انتہائی غریب، یتیم، بیوائوں، بے گھر، معذور اور بے روزگار افراد کو ریلیف فراہم کیا جائیگا۔سالانہ پلان 2019-20 ء کے مطابق وفاقی حکومت 10 لاکھ مستحق افراد کو صحت مند خوراک فراہم کرنے کیلئے ایک نئی راشن کارڈ سکیم متعارف کرا رہی ہے۔اس کے
علاوہ مائوں اور نوزائیدہ بچوں کو خصوصی صحت مند خوراک مہیا کی جائیگی۔ احساس پروگرام کے تحت 80,000 مستحق لوگوں کو ہر مہینے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ 60 لاکھ خواتین کو ان کے اپنے سیونگ اکائونٹ میں وظائف کی فراہمی اور موبائل فون تک رسائی دی جائیگی اور 500 کفالت مراکز کے ذریعے خواتین اور بچوں کو فری آن لائن کورسز کی سہولت بھی میسر ہوگی۔