انتخابی ضابطہ اخلاق کی شکایت ،عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں ایسا جواب جمع کرادیا گیا کہ درخواست گزار کا بھی سر چکراکر رہ جائیگا

27  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی شکایت کیس میں وزیراعظم کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے الیکشن کمیشن میں جواب داخل کردیا ۔ جمعرات کو سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان بابر یعقوب فتح محمد سے وزیر اعظم کے وکیل بابر اعوان نے ملاقات کی ۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے جواب جمع کرایا۔

جس میں کہاگیاکہ این اے 205 شہید بینظیر آباد کے ریجنل الیکشن کمشنر نے 19 جون 2019 کو وزیراعظم کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھجوایا، نوٹس میں وزیراعظم سے انکے دورہ گھوٹکی پر وضاحت مانگی گئی ہے۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ قانون پر کاربند رہنے والے ایک مہذب اور اصولی رہنما کی طرح وزیراعظم نے ضابطہ اخلاق کی کسی بھی شق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ ریکارڈ پر ہے کہ وزیراعظم کی کابینہ کے رکن جناب علی محمد مہر دارِ فانی سے کوچ کرگئے، وزیراعظم علی محمد مہر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے گھوٹکی تشریف لے گئے، تحریک انصاف قانون کے مکمل احترام پر یقین رکھتی ہے۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے گھوٹکی میں قیام کے دوران کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ لیا نہ ہی میڈیا سے مخاطب ہوئے۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی شق 17-B صدر، وزیراعظم، کابینہ کے اراکین اور اراکین پارلیمان کی ضمنی انتخاب کے دوران انتخابی سرگرمیوں میں شمولیت پر قدغن عائد کرتی ہے۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے کسی بھی انتخابی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ مذکورہ شق کسی طور بھی تعزیت سے نہیں روکتی۔

وزیراعظم کیخلاف یکسر بے بنیاد، جھوٹی اور من گھڑت درخواست داخل کرکے سنسنی پھیلانے اور توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔بابر اعوان نے کہاکہ وزیراعظم کیخلاف جھوٹا اور بے بنیاد بیان داخل کرنے پر مزکورہ شخص کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا مکمل اختیار رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن 19 جون کا نوٹس واپس لے اور درخواست گزار کی درخواست و بیان حلفی کی نقول فراہم کرے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…