اسلام آباد (سی پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب)نے جولائی میں جعلی اکاؤنٹس، ایل این جی اور مالم جبہ کیس میں حکومتی اور اپوزیشن کی اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جعلی اکاؤنٹس، ایل این جی اور مالم جبہ کیس میں اہم پیشرفت کا امکان ہے، نیب نے جولائی میں حکومتی اور اپوزیشن کی اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی پر ایل این جی کا کیس نیب میں ہے
جبکہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کے خلاف تحقیقات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے یوسف بیگ کے خلاف وزارت اطلاعات و نشریات سے بھی ریکارڈ منگوا لیا اور یوسف بیگ مرزا کو جلد تحقیقات کے لئے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔یوسف بیگ مرزا 1998، 2003 اور 2010 میں کس طریقہ کار کے تحت ایم ڈی پی ٹی وی تعینات ہوئے۔