اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

اپوزیشن نے این آر اولینے کیلئے کون سا طریقہ استعمال کیا؟عمران خان نے بالآخر بتا دیا

datetime 25  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اے پی سی یا حکومت مخالف تحریک چلائے کسی صورت این ار او نہیں دوں گا۔ اپوزیشن کے احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں حکومت اپوزیشن کے احتجاج کا جواب بہترین کارکردگی کی صورت میں دے گی ۔کرپشن کیسز پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں آل پارٹیز کارنفرنس، پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا رویہ ،معاشی صورتحال سمیت بجٹ پر غور خوص کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے معاشی سمت کا تعین کردیا ہے اور ملک بحران سے بھی آہستہ آہستہ نکل رہا ہے۔ اراکین اسمبلی معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے ٹیکس بڑھانے پر پارلیمنٹ اور اپنے اپنے حلقوں میں عوام کیلئے آگاہی مہم چلائیں ۔اس کے علاوہ عمران خان نے آل پارٹیز کانفرنس پر اپنے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرلے حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے ہم بہترین کارکردگی سے اپوزیشن کے احتجاج کا جواب دیں گے۔ اس کے علاوہ اراکین اسمبلی پارلیمنٹ میں عوام کو معاشی بحران کے ذمہ داروں سے بھی آگاہ کریں ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مجھے این آر او کیلئے براہ راست اپروچ نہیں کیا گیا ۔سب کو معلوم ہے کہ میں کرپشن کیسز پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا ۔اب اپوزیشن اے پی سی کرے یا حکومت مخالف تحریک چلائے این آر او کسی صورت نہیں ملے گا۔اس کے علاوہ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ بجٹ ایک قانونی تقاضہ ہے اور اراکین اسمبلی بجٹ سیشن میں حاضری کو یقنی بنائے انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا ہے لیکن پاک فوج نے فاٹا اور بلوچستان میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں لیا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…