وزیراعظم کو سلیکٹڈکہنے پر پابندی کے باوجود قومی اسمبلی میں آج پھر کس نے یہ لفظ دہرا دیا؟ڈپٹی سپیکر شدید برہم

24  جون‬‮  2019

اسلام آباد(اے این این ) مسلم لیگ(ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں پابندی کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹڈ کہہ دیا۔ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا

کہ آج پورا پاکستان سلگ رہا ہے، نالائق اور ناہل حکومت نے عوام سے نوالہ چھین لیا ہے، ناکام حکومت کا سلیکٹڈ وزیراعظم دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہنے پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میں نے کل لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگادی تھی، یہاں سب منتخب ہوکرآئے ہیں، اپنی اورایوان کی تذلیل نہ کرائیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہینڈ پکڈ(ذاتی مفاد کیلئے چنا گیا)وزیراعظم بھی فیل ہے، ملک میں نیب فیل ہے ایف آئی اے فیل اور اب نیب ٹو بھی فیل ہوگا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ٹی وی اسٹار وزیراعظم نے دس دن میں ٹی وی سے دو خطاب کئے، ایک تقریر کا نشانہ اپوزیشن تھی، دوسری میں تاجر برادری کو دھوکہ دینے کی کوشش کی، وزیراعظم ہاؤس میں یونی ورسٹی کے منصوبہ کا بجٹ ختم کردیاگیا، اب ایوان صدر میں طوطے اڑائے جارہے ہیں۔ نالائق حکومت کی کارکردگی تھرڈ کلاس ہے، پورا ملک مہنگائی سے سلگ رہا ہے، دکاندار آج بدعاؤں پر اتر آئے ہیں، پہلے بھی منی بجٹ میں عوام کو سبز باغ دیکھائے گئے۔نااہل، نالائق حکومت کا ثبوت اور کیا ہوسکتا ہے وزیراعظم دھمکیوں پر اتر آئے۔ 2011 سے ایک ہی بھاشن دیا گیا ہسپتال بنایا اور ورلڈکپ جیتا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…