منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

گرفتاری کے بعد بھی فریال تالپور کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ، تحریک انصاف نے ایساکیا قدم اٹھا لیا جس سے پی پی رہنما کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔درخواست پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ اور رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے الیکشن کمیشن کراچی کے دفتر میں جمع کروائی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ فریال تالپور جعلی اکائونٹس بنانے،منی لانڈرنگ کرنے اور کرپشن میں ملوث ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ئوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ فریال تالپورکیخلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس زیرسماعت ہے۔ اس لیے وہ اسمبلی میں رکنیت کی اہل نہیں ہیں۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ فریال تالپور کونااہل قراردیاجائے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو نیب راولپنڈی نے 14جون کو اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ واقع سیکٹر ایف ایٹ سے حراست میں لیکر انہی کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا تھا۔مبینہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں قائم احتساب عدالت نے15جون کو 9روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاتھا۔قومی احتساب بیورو(نیب) نے فریال تالپور کو جج ارشد ملک کی عدالت میں پیش کرکے عدالت سے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت کو بتایا تھا کہ ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے فریال تالپور کو کل گرفتار کیا،فریال تالپور کو انکی رہائشگاہ پر ہاؤس اریسٹ میں رکھا گیا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس ریفرنس میں فریال تالپور کا مرکزی کردار ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سب جیل پر دو خواتین افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

ملزمہ سے تفتیش کیلئے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا فریال تالپور زردای گروپ کے اکاؤنٹس کی ڈائریکٹر ہیں، فریال تالپور کے دستخط سے زرداری گروپ کے اکاؤنٹ سے 30 ملین کی رقم اویس مظفر کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔ فریال تالپور نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر غیرقانونی رقم کو لانڈر کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…