آرمی چیف اور آصف غفور کی موجودگی پر منفی پراپیگنڈہ میچ عوام کے پیسوں سے دیکھا یا انیل مسرت نے سپانسر کیا؟ ترجمان پاک فوج نے ناقدین کے سوالوں کا منہ توڑ جواب دیدیا

24  جون‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز پاکستان اور سائوتھ افریقہ کا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں پہنچے ، آرمی چیف کی شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ، کچھ صارفین نے قومی ٹیم کی جیت کا کریڈٹ آرمی چیف کو دیا ۔ جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور اور آرمی چیف قمر باجوہ کی تعریفیں کی جارہی تھیں وہیں ٹویٹر پر کچھ لوگوں نے

منفی پراپیگنڈہ شروع دیا ۔ کچھ صارفین کا کہنا تھاکہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے لندن جانے کے ٹکٹ تحریک انصاف سے تعلق برطانوی نژاد پاکستانی بزنس مین انیل مسرت نے ارینج کیا ۔جس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں موجود ہر پاکستانی نے ہماری میزبانی کی خواہش ظاہر کی، منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ میرے پاس کئی قانونی آپشنز موجود ہیں لیکن میں آپ کی منفی سوچ کونظر انداز کر رہا ہوں کیونکہ یہ وقت معاف کرنے کا اورجشن منانے کا ہے۔ایک اور صارف بشری گوہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا پاک آرمی کےچیف اور باقی جنرلز پاکستان کا میچ دیکھنے کیلئےذاتی دورہ پر انگلینڈ گئے ، اس دورے کے اخراجات کس نے برداشت کیے ، امید کرتی ہوں یہ پیسہ پاکستانی عوام کے ٹیکس ے ادا نہیں کیا گیا ہو گا ، جس کے جواب دیتے ہوئے ڈی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ میری آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ آپ کو ایسے سوالات سے گریز کرنا چاہیے ، بلکہ آپ پاکستان کی جیت پر جشن منائیں ، کوشش کریں کہ پاکستان کے اگلے میچ میں شرکت کریں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں ، اگر چاہیں تو میری مہمان بن کر آ سکتی ہیں۔سوشل میڈیا پر چلائے جانے والی منفی پراپیگنڈے کو پاک فوج نے مسترد کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ کسی بھی منفی پرپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔ ترجمان پاک فوج کے دو ٹوک جواب پر صارفین نے سراہاہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…