اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں معروف صحافی صابر شاکر کا امیر قطر کے دورہ پاکستان پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جب قطر کے دورے پر گئے تو میں بھی اس ایونٹ کی کوریج کے لیے وہاں موجود تھاوہاں پر میری بہت سارے لوگوں سے ملاقات ہوئی۔ جب عمران خان کو ڈنر دیا گیا تو اس دوران عمران خان نے قطر کے امیر سے کہا کہ آپکو پتہ ہے پاکستان میں قطر کی سب سے زیادہ کیا چیز مشہور ہے۔
تو قطر کے امیر نے تجسس بھرے لہجے میں پوچھا کہ کیا چیز مشہور ہے؟تو عمران خان نے کہا کہ ‘قطری خط۔ جس پر وہاں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر لوگ حیران ہو گئے کہ آخر عمران خان اس موقع پر کیا کہہ رہے ہیں تاہم قطر کے امیر نے عمران خان کی اس بات پر قہقہہ لگایا اور یہ بات وہیں ختم ہو گئی۔یاد رے کہ امیر قطر ہفتے کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد آئے تھے اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی ایم او یوز پر دستخط کئے گئےتھے۔