جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

’’اگرسسر کرپٹ ہوتا تو مجھے ایک کنال کا گھر تو بنا کردیتا‘‘ دامادکیپٹن(ر)صفدر کی نوازشریف کے دفاع میں انوکھی منطق

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کیپٹن (ر) صفدر کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں قسم خدا کی باوضو کھڑا ہوں۔ اکثر دوستوں سے کہتا ہوں کہ اگر میرا سسر نواز شریف کرپٹ ہوتا تو مجھے ایک کنال کا گھر تو بنا کر دیتا۔ میرا سسر کیسا کرپٹ ہے کہ اسکے داماد کے پاس توپورے پاکستان میں ایک گھر بھی نہیں ہے۔دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں پورے ملک میں دھاندلی ہوئی نتائج بدلے گئے۔

آج ملک خطرات میں ہےتو طاہرالقادری سکون سے باہر بیٹھا ہے، نوازشریف اپنی بیٹی کو لیکر آئین کی بالا دستی کیلئے اڈیالہ جیل گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران حکومت کے بجٹ نے عوام کا سکون چھین لیا ہے۔ آج ہمنہ نکلے تو پاکستان کی سالمیت کو خطرہ ہے، پاکستان کے آئین، پاکستان کے نظریے اور سرحدوں کو خطرہ ہے، 22 کروڑ عوام کو مریم نواز کے ساتھ نکلنا ہو گا تبھی پاکستان کو بچایا جا سکتا ہے، مریم نواز نے ہتھکڑیاں پہننے کے لیے چوڑیاں پہننا چھوڑ دیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…