منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: نیب نے شہباز شریف کو پھر طلب کرلیا ، شہبازفیملی کتنے ارب کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے؟نیب کے سنگین الزامات

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں ایک مرتبہ پھر طلب کرلیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ نیب کے لاہور میں قائم دفتر میں 5 جولائی کو صبح 11 بجے تحقیقات کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے بیٹے اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز پہلے ہی نیب کی حراست میں موجود ہیں۔نیب ترجمان کے مطابق یہ خاندان تقریباً 3 ارب 30 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، اس سے قبل شہباز شریف کو مذکورہ کیس میں 8 اپریل کو طلب کیا تھا جبکہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے مالی معاملات کی دیکھ بھال ان کے بیٹے سلمان شہباز کرتے ہیں۔دوسری جانب نیب ،وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی معاونت سے بیرونِ ملک جانے کے لیے ایئر پورٹ پہنچنے پر محمد مشتاق نامی شخص کو گرفتار کرچکا ہے جس پر شریف خاندان کے فرنٹ مین ہونے کا الزم ہے۔بعدازاں ایک بیان میں نیب نے بتایا کہ ملزم نے حمزہ اور سلمان شہباز کے فرنٹ مین کا کردار ادا کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ میں 50 کروڑ روپے منتقل کیے۔آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے ساتھ ساتھ شہباز شریف پر رمضان شوگر ملز کیس میں بھی فردِ جرم عائد ہوچکی ہے ۔اس حوالے سے ان کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے چنیوٹ میں ایک نالہ بنانے کی ہدایت دی جس کا مقصد صرف اپنے بیٹوں کی ملکیت میں موجود رمضان شوگر ملز کو سہولت فراہم کرنا تھا۔

نیب ریفرنس کے مطابق مذکورہ نالے کی تعمیر کے لیے سرکاری خزانے کے 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ادھر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر الزام ہے کہ انہوں نے آشیانہ منصوبے کے کامیاب بولی دہندہ چوہدری لطیف اینڈ سنز کو ٹھیکہ نہ دینے کے لیے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔اس کی جگہ لاہور کاسا ڈویلپر (جے وی) کو ٹھیکہ دیا گیا جو مبینہ طور پر سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کمپنی ایم ایس پیراگون سٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…