لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی کا معاملہ بھی آل پارٹیز کانفر نس پر چھوڑ دیا ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو اور (ن) لیگ کی مر کزی نائب صدر مر یم نواز کے در میان چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر مشاورت مکمل ہو چکی ہے مگر اب (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی کے
معاملے دونوں جماعتیں اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہیں کر یں گی بلکہ آل پارٹیز کانفر نس اس بارے جو بھی فیصلہ کر یں گی اسکو ہم تسلیم کر لیں گے جبکہ سابق قائد حزب اختلاف و پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس میں دوسری جماعتوں کی بھی اس بارے میں رائے سنیں گے اور اسکے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔