اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈرون تباہ کرنے پر امریکہ نے ایران کے ہتھیاروں کے نظام پر سائبر حملہ کردیا،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ سائبر حملے کی مدد سے ان کمپیوٹر سسٹمز کو روکا گیا جن سے راکٹ اور میزائل لانچر کنٹرول کیے جاتے ہیں۔اخبار نیو یارک ٹائمز نے کہا کہ یہ سائبر حملہ ایران کی جانب سے
امریکی ڈرون گرائے جانے اور خلیج عمان میں تیل کے ٹینکرز پر حملے کے ردعمل میں کیا گیا۔ امریکی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے مبینہ سائبر حملے کی منصوبہ بندی کئی ہفتوں سے کی جارہی تھی۔۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اگر جنگ ہوئی تو ایران کو نیست و نابود کردیا جائیگا۔