اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے و زیراعلیٰ ہاؤس کےاخراجات میں کروڑوں کی بچت کر کے کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر وزیراعلیٰ کے دفترنے تنخواہوں کے علاوہ دیگراہم مدات میں18-2017کے نسبت مالی سال19-2018کے حقیقی اخراجات میں تقریباً 60فیصد کمی کی جبکہ تحائف و مہمان داری کے
اخراجات 11کروڑ سے کم کر کے 3کروڑ کردئیے گئے ، اس طرح اس مد میں تقریباً 8کروڑ روپے کی بچت کی گئی ۔ گاڑیوں کی مرمت کی مد میں اخراجات ساڑھے 4کروڑروپے سے کم کرکے نصف کر دئیے گئے ۔اسی طرح سکیورٹی اخراجات میں تقریباً66فیصد کمی کی گئی ہے جو 83کروڑروپے سے کم ہو کر 28کروڑ روپے رہ گئے ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے کے بعد کفایت شعاری اپنانے کا اعلان کیا تھا۔