منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ججز کیخلاف ریفرنس، دوسری سماعت کب ہوگی؟تاریخ کا اعلان کردیا گیا

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی)سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی اور سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کریم خان آغا کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت 2 جولائی کو کرے گی۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور خان سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس کے بارے میں حکومتی موقف سے آگاہ کریں گے۔

کونسل نے ریفرنس کی پہلی سماعت 14 جون کو کی تھی جبکہ وکلا نے پاکستان بار کونسل(پی بی سی)کی کال پر عدالتی کارروائی کا احتجاجا بائیکاٹ کیا لیکن وکلا کے ایک دھڑے سے اس سے لاتعلقی کا اعلان بھی کیا تھا۔مذکورہ سماعت کے بعد کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں البتہ 15 جون کو سپریم کورٹ کے دفتر تعلقاتِ عامہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صرف اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دونوں ججز کے خلاف ریفرنسز سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر سماعت ہیں۔بیان میں بتایا گیا تھا کہ ایس جے سی کو 426 ریفرنسز اور شکایات موصول ہوچکی ہیں اور تمام پر کارروائی کی گئی جس میں مختلف مراحل کی کارروائی کے بعد 398 کیسز کو خارج کردیا اور اب 2 صدارتی ریفرنسز کے ساتھ 28 زیر سماعت ہیں۔خیال رہے کہ ایس جے سی نے دونوں ججز کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز کے بجائے ان کی رہائش گاہوں ہر ریفرنسز کی نقول بھجوائیں۔تفتیشی ضوابط کی دفعہ 8(3) کے مطابق جس جج پر الزام لگایا گیا ہو اسے بذات خود کونسل کے سامنے پیش ہونا ہوگا اور پھر کونسل انہیں ان کے خلاف موصول شدہ مواد اور دیگر معلومات فراہم کرے گی۔

حکومت کی طرف سے دائر کردہ ریفرنس میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ کی غیر ملکی جائیدادوں کی ذرائع مطابقت نہیں رکھتے اسلیے سپریم جوڈیشل کونسل کو اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے آیا کہ یہ جائیدادیں منی لانڈرنگ کے ذریعے تو نہیں بنائی گئیں۔اسی طرح سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کریم خان آغا کے خلاف ریفرنس میں کہا گیا کہ انہوں نے اپنی غیر ملکی جائیداد تو ظاہر کی ہیں لیکن ان کی قیمت نہیں اس کے ساتھ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے 2005 سے 2014 تک اپنی ٹیکس کی ادائیگی کی معلومات جمع نہیں کروائیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ کے مطابق جسٹس کریم خان آغا کی بھی غیر ملکی جائیداد موجود ہے جس کی مالیت انہوں نے 2018 کے ٹیکس اعلامیے میں صفر ظاہر کی ہے اسی طرح انہوں نے برطانیہ میں ایک بینک اکائونٹ بھی ظاہر کیا لیکن اس میں بھی صفر رقم ظاہر کی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…