لاہور(سی پی پی ) سیشن کورٹ لاہور میں نجی بینک کی شہباز شریف کے چچازاد بھائیوں کیخلاف رہن شدہ چینی کی بوریاں چوری کرنے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل نجی بینک نے عدالت کے رو برو موقف اختیاریا کہ کشمیر شوگرملزمالکان شاہد شفیع ودیگر نے اربوں روپے قرض کے عوض چینی کی بوریاں رہن رکھوائی تھی لیکن ملزموں نے رہن شدہ چینی کی بوریاں کا اربوں روپے کا سٹاک چوری کروا دیا ۔
پولیس نے ملزموں کے بااثر ہونے پر مقدمہ درج نہیں کیا،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ قرض کی عدم ادائیگی پر کشمیر شوگر ملز کو ڈیفالٹر قراردیا،ملزموں نے قرض کی ادائیگی سے بچنے کیلئے اربوں کی چینی چوری کروادی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزموں کیخلاف پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے شہبازشریف کے بینک ڈیفالٹرچچازادبھائیوں کیخلاف رہن شدہ چینی کی بوریاں چوری کرنے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔