اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں مذہبی آزادی کے سلسلے میں مزید اقدامات کیے جائیں اور اس معاملے پر تحفظات دور کرنے کے لیے مندوب مقرر کیا جائے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یہ بات مذہبی آزادی سے متعلق عالمی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہی۔
پومپیو کا کہنا تھا کہ مذہبی گستاخی کے غلط استعمال کو روکا جانا چاہیے، 40 سے زائد افراد کو اس جرم میں عمر قید یا سزائے موت کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اس بات پر زور دیتا رہے گا کہ ان افراد کو رہا کیا جائے اور مذہبی آزادی سے متعلق تحفظات دور کرنے کے لیے مندوب کا تقرر کیا جانا چاہئے۔