اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )پشاوربس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ30جون کی ڈیڈلائن پر بھی مکمل نہیں ہوسکے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطاق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے بی آر ٹی سے متعلق پرفارمنس آڈٹ پیرامیں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔جس کے مطابق کنڑیکٹر کو دی گئی رقوم میں بے قاعدگیاں کی گئیں۔ پی ڈی اے نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ہدایات کو نظر انداز کیا۔دستاویزات کے مطابق نظرثانی شدہ پی سی ون
کی منظوری کے بعد بھی منصوبے میں تبدیلیاں کی گئیں۔منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے مختلف ڈیڈلائنز دی گئیں جس کے منصوبے پر منفی اثرات مرتب ہوئے اور منصوبہ 30 جون کی ڈیڈلائن پر بھی مکمل نہیں ہوسکے گا۔خراب ڈیزائن اور ناقص منصوبہ بندی سے منصوبہ متاثر ہوا ۔یاد رہے کہ یہ منصوبہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپنی وزارت اعلیٰ کے آخری دنوں میں شروع کیا تھا۔