جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان  کا  بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کروانے کا فیصلہ ،ملک بھر کی جیلوں میں قید بھارتی قیدیوں کی تفصیلات طلب 

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب اور ملائیشیا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے بعد اب بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو بھی رہا کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں پاکستان کی وزارت خارجہ نے ملک بھر کی جیلوں میں قید بھارتی قیدیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور اب پاکستانی اور بھارتی قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلہ میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے آئی جیز جیل خانہ جات سیقیدیوں کی تفصیلات جلد فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ صوبوں کے علاوہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے بھی بھارتی قیدیوں کی تمام تفصیلات مانگی لی گئی ہیں۔وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیل حکام کو بھارتی قیدیوں کی تفصیلات کی صاف فوٹو کاپی 21 جون سے پہلے وزارتِ خارجہ کو بھجوانی ہوں گی۔پاکستان اور بھارتی قیدیوں کے تبادلوں کے حوالے سے یکم جولائی کو وزارت خارجہ کے دفتر میں اعلی سطح میٹنگ ہوگی اور ا س سلسلے میں وزارت خارجہ نے تمام بھارتی قیدیوں کا مکمل ڈیٹا، کیسز اور سزا وغیرہ کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی پاکستان میاں مجتبیٰ نصیر قریشی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی ا?ئی کی حکومت جیلوں میں قیدیوں کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ سرگودھا سید نجم شاہ کی کار کردگی مثالی ہے اور قیدی ان کی کار کردگی سے مطمئن ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے قیدیوں کی ویلفیئر اوراصلاح کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ نصیر قریشی نے کہا کہ سرگودھا جیل کے اندر قیدیوں کے چیک اپ کے لیے جلد میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم قیدیوں کا چیک اپ کرے گی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا قیدیوں کو ادویات مہیا کی جائیں گی جبکہ پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی مستحق قیدیوں کو مفت قانونی امداد بھی مہیا کر رہی ہے، پنجاب کی جیلوں میں 645 نو عمر بچے اپنی ماؤں کے ساتھ بند ہیں جن میں سے 135 شیر خوار دودھ پیتے بچے ہیں ان قیدی ماؤں اور نو عمر بچوں کو دیگر قیدی خواتین سے علیحدہ رکھا جائے اور انہیں تمام سہولیات مہیا کی جائیں

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…