جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اور بھارت کی ”جمہوریت“ میں کیا فرق ہے؟عمران خان نریندر مودی کی طرح کون سا کام کرلیں تو پاکستان کی معیشت چند گھنٹوں میں اپنے قدموں پر کھڑی ہوجائے گی،اسد عمر کی اپنی ہی حکومت پر تنقید کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈیا میں ابھی چند دن پہلے الیکشن ختم ہوئے، نریندر مودی چالیس پارٹیوں کے ساتھ کیل اور کانٹے کا مقابلہ کر کے دوسری بار وزیراعظم منتخب ہو گئے، یہ پارٹیاں اور تمام لیڈرز ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں لیکن آپ جمہوریت کا حسن ملاحظہ کیجئے کل نریندر مودی نے اپنی 21 مخالف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو دعوت دی‘

یہ سب خون کے پیاسے ایک جگہ جمع ہوئے اور پارلیمنٹ کی افادیت بڑھانے‘ ایک ملک‘ ایک الیکشن‘ اضلاع کو مثالی بنانے اور 75 ویں یوم آزادی تک انڈیا کو نیا بھارت بنانے کا مشترکہ فیصلہ کیا‘یہ میٹنگ پوری دنیا کیلئے پیغام تھا ہم ایک دوسرے کے مخالف ہیں لیکن انڈیا کے ایشو پر ایک ہیں اور یہ وہ مسنگ لنک ہے جس سے ہمارا ملک محروم ہے‘ کل میاں شہباز شریف اور آج آصف علی زرداری نے حکومت کو میثاق معیشت کی دعوت دے کر حکومت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا، یہ حکومت کیلئے کھلی دعوت ہے‘ اگر عمران خان نریندر مودی کی طرح اپنا دل وسیع کر لیں تو آپ یقین کیجئے پاکستان کی معیشت چند گھنٹوں میں اپنے قدموں پر کھڑی ہو جائے گی‘ ہماری سٹاک ایکسچینج بھی مستحکم ہو جائے گی اور ڈالر کی اڑان بھی رک جائے گی لیکن آپ اگر یہ نہیں کرتے تو پھر باہر تو باہر آپ کو اندر سے بھی اس قسم کی مزاحمت کا سامنا کر پڑ جائے گا، اسد عمر اپنی ہی حکومت پر تنقید کرنے والے ملکی تاریخ کے پہلے سابق وزیر خزانہ ہیں‘ حکومت نے اگر اس آواز پر توجہ نہ دی تو اسد عمر کو ایک سے گیارہ ہوتے دیر نہیں لگے گی۔آصف علی زرداری نے آج ایک اور دلچسپ بات بھی کی، یہ بات بھی بہت الارمنگ ہے‘ کیا معاشی میثاق پر حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات ہو سکتے ہیں جبکہ اپوزیشن میثاق کی دعوت بھی دے رہی ہے اور ساتھ ہی یہ اعلان بھی کر رہی ہے ہم حکومتی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…