اسلام آباد (این این آئی)امیر قطر کی پاکستان آمد کے شیڈول میں تبدیلی،امیر قطر ہفتہ کی دوپہر کے بجائے ہفتے کی شام کو پاکستان پہنچیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق امیر قطر کے نتھیا گلی لے جانے کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا ،وزیراعظم عمران خان ایئر پورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے،پاکستان آمد کے بعد امیر قطر وزیراعظم ہاؤس جائیں گے،وزیراعظم ہاؤس شاہی مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس
میں ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔اس موقع پر پاکستان اور قطر کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے ،وزیراعظم عمران خان مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو امیر قطر کا سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کا امکان ہے ،اسی روز امیر قطر ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ امیر قطر کو صدر مملکت اعلی ترین اعزاز سے نوازیں گے۔