منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

شہباز شریف کو نواز شریف سے ملاقات کرنے سے روک دیا گیا،عمران نیازی ہم پر جتنا بھی ظلم کرو، قوم پر بجٹ کا تمہارا ظلم نہیں چلنے دیںگے،اپوزیشن لیڈر برس پڑے

datetime 20  جون‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن) سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہمشیرہ اور بھتیجی کو نواز شریف سے ملاقات کرنے سے روک دیا ہے۔ جس پر شریف خاندان کے مذکورہ تینوں افراد ملاقات کئے بغیر ہی کوٹ لکھپت جیل سے واپس لوٹ گئے۔ اس حوالے سے جیل حکام کا کہنا تھا کہ ان افراد کی نواز شریف سے ملاقات پر پابندی عائد ہے تاہم ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شہباز شریف جیل

حکام پر برس پڑے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کریں، عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہوگا، عمران نیازی ہم پر جتنا بھی ظلم کرو، قوم پر بجٹ کا تمہارا ظلم نہیں چلنے دیںگے، ان کے سر پر بجٹ منظور نہ ہونے کا خوف سوار ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ تین بار منتخب اور عوام کو ریلیف دینے والے وزیراعظم سے سلیکٹڈ وزیراعظم خوفزدہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…