اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حلقہ این اے205 گھوٹکی میں دورے پر پابندی کے باوجود عمران خان نے گھوٹکی کا دورہ کیا تھا۔الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعدوزیراعظم،گورنر، وزراء اور ارکانِ اسمبلی حلقے کا دورہ نہیں کر سکتے،حلقہ این اے 205 گھوٹکی میں الیکشن 18 جولائی کو شیڈول ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر گھوٹکی
نے وزیراعظم عمران خان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نے ضمنی انتخاب کے شیڈول کے اعلان کے بعد گھوٹکی کا دورہ کیا جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نے کوڈ آف کنڈکٹ کے پیرا 17 کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ۔ریجنل الیکشن کمشنر کے مطابق وزیراعظم کو نوٹس پیپلز پارٹی کے عبدالباری پتافی کی شکایت پر جاری کیا گیا۔