عمران خان کی امن لانے کی کوششیں رنگ لے آئیں ، مودی پاکستان سے مذاکرات پر راضی ہوگیا، جوابی خط میں اہم اعلان‎

20  جون‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کے ساتھ ازسرنو مذاکرات کی باضابطہ پیشکش کردی،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی اور بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے دو الگ الگ خطوط لکھ کراس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے،ان دونوں خطوط میں بھارت کی طرف سے خطے میں امن وترقی پر خاص طورپر زور دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے کے لئے جولائی میں نوجوان کاروباری حضرات پر مشتمل ایک وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے اور پاکستان کی طرف سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا تھا لہذا پورے خطے میں امن و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے مذاکرات شروع کرنے کا خواہش مند ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عام انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے کی مبارکباد دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ دونوں ملکوں کو ملکر امن وترقی کے لئے کام کرنا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان کی اس خواہش کا بھارت میں خیرمقدم کیا گیا اور اب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خط لکھ کر ایک قدم اور امن کی طرف بڑھا دیا ہے۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے وزیرخارجہ بھارت کے دونوں خطوط کا مثبت جواب چند روز میں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…