پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اسحاق ڈار کی واپسی کا معاملہ ، برطانیہ نے ایسا اعلان کردیا جس کے بارے میں پاکستان کو وہم و گمان بھی نہ تھا

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ساتھ ایسے کسی ایکسٹراڈیشن ٹریٹی پر دستخط نہیں کرینگے جس کو سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے کیسز کیلئے استعمال کیا جا سکے، برطانوی وزیر خارجہ کا اعلان ، روزنامہ جنگ کے مطابق لندن میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس

میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دونوں ملکوں نے ایکسٹراڈیشن ٹریٹی کے ایشو پر بات کی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایساکوئی ایکسٹراڈیشن ٹریٹی پاکستان کے ساتھ نہیں کیا جائے گا جس کے ذریعے سیاسی بنیاد پر کسی کی حوالگی ہو سکے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم ایکسٹراڈیشن ٹریٹی کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہتے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ٹریٹی اہمیت کا حامل ہے۔ ہم نے فارن سیکرٹری کے ساتھ اس معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹ سزائے موت کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ ہم نے عزم کا اظہار کیاہے کہ پاکستان پینل کوڈ میں ترامیم کریں گے۔ ہم نے یہ ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کا غلط استعمال نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار برطانیہ کے وزارت داخلہ میں کئی گھنٹے موجود رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار وزارت داخلہ کے کروڈن کی عمارت میں انٹرویو کے لیے صبح 9 بجے پہنچے تھے جو کئی گھنٹے تک وہیں موجود رہے۔ اسحاق دار کے صاحبزادے علی ڈار نے اسحاق ڈار کی وزارت داخلہ کے پاس جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں میڈیا ٹرائل کی وجہ سے وہاں گئے۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار اکتوبر 2018 میں بھی وزارت داخلہ لندن میں دیکھے گئے تھے جہاں انہوں نے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ تصویر بھی بنوائی تھی۔

تاہم اسحاق ڈار کے خاندانی ذرائع نے ان کے سیاسی پناہ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے اسٹیٹ لیس ہونے کے بارے میں آگاہ کرنے گئے تھے۔گزشتہ ماہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ برطانیہ نے اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کرنا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے ایم او یو پر دستخط کر لیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب ریفرنس زیر سماعت ہے اور وہ پاناما کیس کے فیصلے کے کچھ عرصے بعد علاج کی غرض سے لندن چلے گئے تھے جس کے بعد وطن واپس نہیں آئے۔سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا تھا اور وہ بغیر پاسپورٹ کے برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…