لاہور( این این آئی ) نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز فیملی کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی کو حمزہ شہباز کے روبرو بیٹھا کر تفصیلی سوالات کئے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ نیب لاہور کی ٹیم نے حمزہ شہباز سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اورحمزہ شہباز کو مشتاق چینی کے روبرو بٹھا کر منی لانڈرنگ کے حوالے سے سوالات کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے
موقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہوں او رنہ ہی ایک پائی کی منی لانڈرنگ کی ہے ۔ اس موقع پر نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز کو ان کے نام پر کروڑوں روپے کی بینکوں کی ٹرانزیکشنزکی دستاویزات بھی دکھائیں۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ یہ ٹرانزیکشنز اس وقت کی ہیں جب اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ تھا ہی نہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے دیگر شواہد بھی حمزہ شہباز کے سامنے رکھے مگر انہوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔