منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

مختلف ممالک کے سفارتخانے شراب کی سمگلنگ میں ملوث،ایک ماہ میں کتنے ممالک کے کنٹینرز پکڑ ےگئے،شراب کی ویلیو کتنی ہے؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مختلف ممالک کے سفارتخانوں کا  شراب کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف  ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران آٹھ ممالک کے کنٹینرز پکڑ کر ضبط کئے گئے، ذرائع کے مطابق سفارتخانوں کو اگر شراب منگوانی ہوتی ہے تو اس کے لئے باقاعدہ طور پر  اجازت طلب کرنا ضروری ہے۔ذرائع نے بتایاکہ یہ کنٹینرز جن سے شراب برآمد ہوئی انکو شک کی بنیاد پر کراچی میں کسٹمز حکام نے روکا،روکے جانے

کے بعد حکام نے دفترخارجہ کو کنٹینرز کھولنے کے لئے لکھا۔ ذرائع نے بتایاکہ دفترخارجہ نے آگے متعلقہ سفارتخانے کو کنٹینرکھولے جانے سے متعلق آگاہ کیا جس پر سفارتخانے، دفترخارجہ حکام اور کسٹم حکام کی موجودگی میں کنٹینر کھولا گیا،برآمد شراب کی پاکستان میں ویلیو تقریباً پندرہ سے بیس کڑوڑ روپے ہے،آٹھ ممالک میں سے سات کے کنٹینرز کھولے گئے ہیں،ان ممالک میں ساؤتھ افریقا، نارتھرن سائپرس، بوسنیا، سیریا، لبنان اور انڈونیشیا شامل ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…