ایم کیو ایم باقی اتحادی جماعتوں سے بازی لے گئی عمران خان نے ایسی حامی بھر لی کہ سب ہاتھ ملتے رہ گئے

19  جون‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم ایم کیو ایم  کو ایک اور وزارت دینے پر رضامند، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم  سے گورنر سندھ  اور وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعظم  نے ملاقات کے دوران جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ کراچی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔عمران خان کا کہنا تھا

کہ کراچی اور حیدرآباد کے میئرز کو مالی پیکیج بھی دیا جائے گا اور دونوں میئرز کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان نے وفاقی وزیر قانون اور گورنر سندھ پر مشتمل کمیٹی کو ٹاسک دیدیا ہے، کمیٹی دو روز میں  وزیر اعظم کو  سفارشات پیش کرے گی۔یا درہے کہ حکومت کو بجٹ پاس کرانے میں سخت مشکلات کاسامنا ہے ، حالیہ فیصلہ بھی اسی تناظر میں لگتا ہے  تاکہ حمایت حاصل کی جاسکے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…