اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اتوار والے دن اسلام آباد پہنچیں گے، پاکستان اور قطر کے اعلیٰ سطحی رابطوں کے امیر قطر نے پاکستان کے دورے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے موقع پر امیر قطر
شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان میں 22 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کے درمیان فون پر رابطہ بھی ہوا تھا۔