اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشتاق چینی کا شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا بیان ریکارڈ،نجی ٹی وی کے مطابق مشتاق چینی نے اپنے بیان میں کہا کہ2005 سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے رمضان شوگر ملز کے معاملات دیکھنے کا کہا۔میں نے بینک الفلاح سمیت متعدد بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوائے۔2014 میں محمد عثمان نے سلمان شہباز کے لیے 60 کروڑ فراہم کرنے کا کہا۔جیسے جیسے رقم میرے اکاؤنٹ میں آتی رہی
سلمان شہباز کو چیک دیتا رہا۔سلمان شہباز کے ملازم سید طاہر نقوی کے نام پر کمپنی بنائی گئی۔ٹی ٹی کے ذریعے 50 کروڑ روپے طاہر نقوی کی کمپنی میں ٹرانسفر ہوئے۔ سلمان شہباز نے ٹرانزیکشنز کو قانونی رنگ دینے کے لیے قرض کے معاہدے بنائے۔ایک معاہدے کے تحت میں نے 31 کروڑ بطور قرض دئیے۔دوسرا معاہدہ میرے اور میرے بیٹے یاسر مشتاق کے مابین 30 کروڑ لکھا گیا۔یاد رہے چیئرمین نیب نے مشتاق چینی کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کی تھی۔