پاکستان کے جوہری بموں کے ذخیرے میں 150 سے 160بموں کا اضافہ بھارت اور اسرائیل کے پاس کتنے بم ہیں؟رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

17  جون‬‮  2019

نیویارک(آن لائن) سٹاک ہولم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے گزشتہ سال اپنے جوہری ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافہ جاری رکھا جبکہ نئی دہلی نے اپنی 2018 کے آغاز کی منصوبہ بندی کے مطابق اپنے ہتھیاروں کی تعداد برقرار رکھی ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ ادارے کی جانب سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس اندازاً 150 سے 160 جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ ہے چین کے پاس 290 جبکہ بھارت کے پاس 130 تا 140 بم ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے پاس رواں سال کے آغاز میں 280 جوہری بم تھے تاہم آج ان میں اضافہ ہو کر 290 ہو گئے ہیں ۔ اسی طرح پاکستان کے جوہری بموں کے ذخیرے میں 140 تا 150 سے اضافہ ہو کر 150 سے 160 ہو گیا ۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے جوہری بموں میں 80 کی تعداد سے 90 اور شمالی کوریاکے جوہری بم دگنا تعداد کے ساتھ 20 سے بڑھ کر 30 ہو گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ادارے کے ڈائریکٹر شینسن گیل کاکہنا ہے کہ چین بھارت اور پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں کے حجم میں اضافہ کر رہے ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 ممالک جن میں امریکہ ، روس ، برطانیہ ، فرانس ، چین ، بھارت ، پاکستان ، اسرائیل اور شمالی کوریا شامل ہیں کہ پاس تقریباً 13865 جوہری ہتھیار ہیں جبکہ ان کے ممالک کے جوہری ہتھیاروں 2018 کے آغاز میں 14465 کے مقابلے میں 600 تک کمی آئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…