اسلام آباد (مانیٹرمگ ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ کی حیثیت سے عہدے میں پہلی توسیع مل گئی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق راحیل شریف کو یہ توسیع ایک سال کیلئے دی گئی ہے۔ یاد رہے انہوں نے یہ عہدہ مئی 2017ء میں سنبھالا تھا۔ واضح رہے پاکستان اور سعودی عرب
کے درمیان تعلقات او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے سعودی عرب جانے والے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے بعد مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات نہیں ہو سکی تھی لیکن ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ انہوں نے تفصیلی مذاکرات کیے تھے۔