پاک افغان سرحد پر جدید ترین کیمروں سے نگرانی کا عمل شروع، 830 کلومیٹر علاقے میں باڑ لگانے کا کام کب مکمل ہوگا؟جانئے

16  جون‬‮  2019

پشاور ( آن لائن) پاک فوج کی جانب سے ضلع خیبرسے منسلک افغانستان کے ساتھ سرحد پرباڑ لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے، آٹھ سو تیس کلومیٹر علاقے میں باڑ لگانے کا کام رواں سال مکمل کرلیا جائے گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحد پر جدید ترین کیمروں سے نگرانی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، قبائلی ضلع خیبرمیں پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ خیبر سے متصل افغانستان کے ساتھ مجموعی طور پر 14 سو کلومیٹر

علاقے میں باڑ لگائی جائیگی جس میں سے 830 کلو میٹر علاقے میں باڑ کا کام رواں سال مکمل ہو گا۔ بارڈر پر جدید ترین کیمروں سے نگرانی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ سرحدی علاقے میں 700 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، باڑ لگانے کے عمل سے نہ صرف سرحد محفوظ ہو گی بلکہ بیرونی دراندازی کو بھی روکا جاسکے گا۔ پاک افغان بارڈر پر 70سے 80 فیصد باڑ لگانے کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جو اگلے سال تک مکمل کرلیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…