اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جے ایف 17تھنڈر پیرس ائیر شو کے مداحوں پر سحر طاری کرنے کے لئے تیار

datetime 16  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے 53ویں پیرس ائیر شو کی ریہرسلز کا آغا ز کر دیا۔ یہ ائیر شو لا بورج پیرس میں 17 سے23 جون تک منعقد کیا جائے گا ۔پاک فضائیہ کی جے ایف 17 تھنڈر ڈیموٹیم دنیا کے سب سے بڑے ائیر شو میں اپنی مسحور کن پرفارمنس سے حاظرین کو محظوظ کرنے کے لئے مکمل طور پرتیار ہے۔

پاک فضائیہ کاایک جے ایف 17 طیارہ فضائی مظاہروں میں شرکت کرے گا جبکہ دوسر۱ طیارہ جدید ہتھیاروں سے لیس، زمین پر شائقین کے لیے مرکز نگاہ ر ہے گا۔ تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں ، ائیر اور گرائوند کریو پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ اس بڑے شو میں شرکت کیلئے دو دن پہلے پیرس پہنچا۔ائیر شو کے پہلے چار دن تجارتی مقاصد کے لیے مختص ہیں جبکہ باقی تین دن عام عوام کے لیے رکھے گئے ہیں۔ شو میں جے ایف 17 تھنڈر کا فضائی مظاہرہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جہاں اس کی جدید ترین صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع میسر آئے گا۔ یہ ممکنہ خریداروں کو جے ایف 17تھنڈر کی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع بھی فراہم کرے گا اور اس طیارے کو عالمی مارکیٹ میں نمایاں کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔یہ ائیر شو فرنچ ائیر و سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے ۔ اس ائیر شو میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں فضائی کمپنیاںاور نمایاں حیثیت کی حامل ایوی ایشن انڈسٹریز حصہ لیتی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…