ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگلے 15دنوں کے دوران ملکی سیاست میں کیا ہونیوالا ہے؟شیخ رشید کے دعوے نے ہلچل مچادی

datetime 15  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے ،24اگست کو ایک سال مکمل ہونے پر ریلوے کا خسارہ کم نہ دکھا سکا تو سیاست اور ریلوے کی وزارت چھوڑ دوں گا ،جس نے بھی گاجریں کھائی ہیں چاہے ان کا تعلق حکومت سے ہوانہیں نیب کی پھکی کی ڈبل ڈوز ملنی چاہیے ۔

اگلے 15دنوں میں مزید جھاڑو پھر سکتا ہے ، بلاول کو اپنے والد اور پھوپھی کے خلاف تحریک چلانی چاہیے اگر وہ ایسا کرتا ہے تو اس کیلئے سیاست میں گنجائش پیدا ہو سکتی ہے ، ملک میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ،یہاں کچھ بھی ہو سکتاہے لیکن آصف زرداری اور نواز شریف کی حکومت کبھی نہیں آ سکتی ، وزیر اعظم عمران خان 30جون کو راولپنڈی سے سر سید ایکسپرس کا افتتاح کریں گے اور اس میں سفر بھی کریں گے تاہم بجٹ کی منظوری کی وجہ سے دو چار روز اوپر نیچے ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ روز ریلو ے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ موبائل فون کمپنیاں مسافر ٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت دیں گی ، مزید 74ٹریکر انسٹال کر دئیے ہیں جس سے ٹرینوں کی آمدورفت بارے آگاہی حاصل ہو گی ، ریلوے کے ریزرویشن دفاتر کو 24گھنٹے کھلا رکھنے سے آمدن میں اضافہ ہوا ہے اور ہمیں 40کروڑ کا زیادہ منافع ملا ہے جو اس سے قبل 27کروڑ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ 30جون کو ریلوے کے حکام پریس کانفرنس کرینگے جبکہ میں ایک سال پورا ہونے پر 24اگست کو آپ کے سامنے پیش ہو ں گا او ربتائوں گاکہ ریلوے کا خسارہ کتنا کم ہوا ہے ۔ درخواستیں زیادہ ہونے کی وجہ سے کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ نوکریوں کیلئے قرعہ انداز ی ہو گی۔

ریلو ے واشنگ لائن کا دورہ کیا ہے جہاں میرا دماغ گھوم گیا ، وزیر اعظم کو سمری بھیجی ہے کہ ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔ اسد عمر نے ملازمین کو ایک گریڈ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن عبد الحفیظ شیخ نے ابھی کوئی وعدہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر شوٹنگ بالکل فری کر دی ہے البتہ اگر ٹرین او رلوکو موٹیو کا استعمال کیا جائے گا تو اس کے لئے ریلوے کے طے شدہ رولز کے مطابق ادائیگی کرنا ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے بک کے مطابق ہمارے پاس سات روز کا ایندھن کا ذخیرہ ہونا چاہیے لیکن ہمارے 15سے 20روز کا ذخیرہ موجود ہے ،ریلوے خود سپلائی لائن ہے او رہم اپنے ڈپو ئوں کی تعداد میں اصافہ کر رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اس استعداد کو 30روز پر لے کر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فریٹ کا بزنس بہت زیادہ ہے لیکن ہمارے پاس ویگنز نہیں ہیں ، فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں10فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ہم ویگنز نہ ہونے کی وجہ سے بزنس مین کے معیار پر پوررا نہیںاتر سکے ،ہماری کوشش ہے کہ جو فریٹ ٹرینیں کراچی سے نکلیں وہ فوری واپس آئیں ۔ انہوںنے کہا کہ یہاں مافیا چھپا ہوا ہے جو کمیشن ایجنٹ کے لئے کام کرتا ہے، دو دفعہ ٹینڈر منسوخ کئے ہیں او راب تیسر ی بار کرنے جارہے ہیں ،سنگل ٹینڈر نہیں ہونے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ویگنز اور کوچز خود بنانے جارہے ہیں او رہمارے پاس لوکو موٹیو کی پیشکش بھی موجود ہے ۔

ہمارے پاس کوچز اور ویگنز کی شدید کمی ہے ،200پسنجر کوچز کو ہر بنس پورہ میں اکٹھی کرنے جارہے ہیں جن میں سے 50یا 100کو منتخب کر کے دوبارہ بحال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جس نے مسافر ٹرینوں سے منافع کمایا ہے ۔ کچھ لوگوں کے پیٹ میں دد ہے کہ ریلوے چل کیسے گئی ، ہم نے پرانی کوچز سے 35ٹرینیں چلائی ہیں او رخسارے میں کمی کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جب میں نے چارج سنبھالا تو آٹھ ٹرینیں چل رہی تھیں ۔

کرپٹ افسران نے فریٹ ٹرین 95ہزار کرائے پر دے رکھی تھی جسے میں نے ایک لاکھ 15ہزار کرایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گنز بک کا ریکارڈ ہے کہ پاکستان کے سابق صدر اور سابق وزیر اعظم بیک وقت جیل میں ہیں ، زرداری ، نواز شریف اور شہباز خود سلطانی گواہ ہیں ۔ ان کے خلاف عمران خان کے دور حکومت میں کوئی مقدمہ نہیں بنا بلکہ دونوں نے اپنے ادوار میں ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بنائے ۔ میں نے کہا تھا یہ گنڈے انڈے ہیں انہیں دفعہ کرو بحری جہاز میں بٹھا دو لیکن عمران خان نہیں مانے ۔

انہوں نے کہا کہ حرام کی کمائی ہوئی دولت ان کے نصیب میں نہیں اور کہیں بڑی خبر نہ آ جائے ،انہوںنے اپنی نسلوں کے لئے چھوڑا ہے لیکن انہیں بھی نصیب نہیں ہو گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہباز شریف اور فریال تالپور کے لئے ڈھیل ہے لیکن ڈیل نہیں ہو سکتی ۔ ملک میں مہنگائی بیروزگاری اور مسائل کی جڑ کی اصل وجہ نواز شریف ، شہباز شریف اور آصف زرداری ہیں ۔ آصف ،زرداری ، شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف سنجیدہ نوعیت کے کیسز ہیں اور گواہ موجود ہیں اور دیکھیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے ۔

آصف زرداری بلاول کو اپنی بھینٹ چڑھا رہا ہے ،شہباز شریف چار چار گاریوں کے پروٹوکول میں گھومتا ہے ،ممکن ہے ایسے حالات ہو جائیں کہ یہ ٹک ٹکی پر چڑھ جائیں ،قوم کہتی ہے کہ ہم مہنگی چینی ،پیٹرو ل اور گھی خرید رہے ہیں انہیں بھی قرار واقعی سزا ملے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ جھاڑو پھرے گا اور آگلے پندرہ روز میں مزید جھاڑو پھر سکتا ہے ۔ بیس ، اکیس اراکین اسمبلی کی انکوائریاں فائنل مرحلے میں ہیں اللہ سب کو انصاف دے ۔

انہوں نے کہا کہ جس کسی نے بھی گاجریں کھائی ہیں چاہے ان کا تعلق حکومت سے ہے انہیں نیب کی پھکی کی ڈبل ڈوز ملنی چاہیے ۔ انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میںتوسیع کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ آپ مجھے بچہ سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں چینی کی سبسڈی کے معاملے پر کابینہ کے اجلاس میں بات کروں گا ، میں اپنے گندے کپڑے میڈیا کے سامنے نہیں دھوتا ، میں غریب کا ترجمان ہوں او راس کا کیس لڑتا ہوں اور جب تک میری سانسیں ہیں غریب کی آواز اور اس کا کیس لڑتا رہوں گا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں بلاول کو سیاسی مشورہ دیتا ہوں کہ اسے سب سے پہلے اپنے والد اور پھوپھی کے خلاف تحریک چلانی چاہیے اور مطالبہ کرے کہ اگر کرپشن نکلے تو انہیں ٹک ٹکی پر لٹکا دیں ،اس سے اس کے لئے سیاست میںگنجائش نکل سکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا اور اس کی کوئی گنجائش نہیں ،حکومت کے لئے ایک سال مشکل ہے ،یہاں کچھ بھی ہو سکتاہے لیکن اب آصف زرداری او رنواز شریف کی حکومت نہیں آسکتی ۔ انہوںنے کہا کہ اگر میں چوبیس اگست کو ریلوے کا خسارہ کم نہ دکھا سکا تو ریلوے کی وزارت اور سیاست چھوڑ دوں گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…