بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جعلی اکائونٹس کیس‘ احتساب عدالت نے فریال تالپور کو کتنے روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا؟ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا شدید احتجاج

datetime 15  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی ) احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو 9 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔نیب کی ٹیم فریال تالپور کو اسلام آباد میں سب جیل قرار دی گئی ان کی

رہائش گاہ سے لے کر روانہ ہوئی تو پیپلزپارٹی کے کارکنان نے فریال تالپور کی گاڑی کو گھیر لیا اور نیب کے خلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر پولیس کی بھی نفری موجود تھی جس نے کارکنان کو پیچھے دھکیل کر گاڑی روانہ کی۔نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک کی عدالت میں فریال تالپور کو پیش کیا۔دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ فریال تالپور جعلی اکائونٹس کیس میں نامزد ملزمہ ہیں، ان کاریفرنس میں مرکزی کردار ہے، زرداری گروپ کے اکائونٹ میں اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئیں، زرداری گروپ کا اکائونٹ فریال تالپور آپریٹ کرتی ہیں اور اکائونٹ میں جعلی بینک اکائونٹس سے رقوم آئیں۔نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ رقم فریال تالپور کے دستخط سے اویس مظفر کے اکائونٹ میں منتقل کی گئی، فریال تالپور زرداری گروپ کی ڈائریکٹر ہیں۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے فریال تالپور کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی لیکن عدالت نے نیب کی 14روز کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے فریال تالپور کا 9 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ان کو نیب کی تحویل میں دے دیا۔عدالت نے فریال تالپور کو 24جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…