بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جعلی اکائونٹس کیس ، فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں چیف سیکرٹری سندھ کو شو کاز نوٹس جاری نہ ہونے پر عملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات دوبارہ جاری کر دئیے جبکہ عدالت نے فریال تالپور سمیت7 ملزماں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں، سابق صدر آصف علی زر داری کے

وکلاء نے جیل میں ملاقات کی اجازت مانگ لی جج ارشد ملک نے علیحدہ درخواست دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27جون تک ملتوی کر دی۔ جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹ ،میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جج ارشد ملک نے کی ۔دور ان سماعت ملزم حسین لوائی کو اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کیا گیا ، تفتیشی افسر نے بتایاکہ آصف علی زرداری کو احتساب عدالت پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک جو حکم دیں گے تعمیل کریں گے جس پر جج ارشد ملک سابق صدر آصف علی زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جس کے کچھ دیر بعد سابق صدر آصف علی زر داری کو پیش کیا گیا تاہم سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور پیش نہیں ہوئی ،فاروق ایچ نائیک کی جانب سے فریال تالپور کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ۔دور ان سماعت تفتیشی آفسر نے مرحوم ملزم اقبال آرائیں کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا اور کہاکہ ملزم داؤدی مورکاس ایک اور کیس میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، اس لیے پیش نہیں کیا جا سکا۔ جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ جن ملزمان نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دی تھی انکا کیا بنا۔نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیاکہ ان کا پراسیس ابھی جاری ہے۔ دور ان سماعت چیف سیکرٹری سندھ کو شوکاز نوٹس جاری نہ ہونے پر

جج ارشد ملک نے عملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چیف سیکرٹری سندھ نے گوارا بھی نہیں کیا کہ وہ عدالت میں پیش ہو جائیں یا جواب دیدیں۔جج ارشد ملک نے کہاکہ میں تو چیف سیکرٹری کے خلاف کارروائی کرونگا، اس کو چھوڑوں گا تو نہیں۔ وکیل صفائی نے کہاکہ دیکھ لیں کہ نوٹس جاری ہو گیا اور ان کو مل بھی گیا ہو۔جج ارشد ملک کے عملے سے پوچھنے پر معلوم ہوا کہ نوٹس جاری ہی

نہیں ہواجس پر احتساب عدالت کے جج عملے پر برہم ہوئے اور کہاکہ 20 دن ہو گئے نوٹس ہی نہیں بھیج سکے۔عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات دوبارہ جاری کر دئیے۔ دور ان سماعت ملزم اسلم مسعود کی کمرہ میں طبیعت خراب ہوئی اور وہ کمرہ عدالت میں گر پڑے۔دور ان سماعت ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں موجودہ سماعت پر بھی فراہم نہ کی گئیں

جس پر وکلاء نے معاملہ عدالت میں اٹھایا ۔ وکیل حسین لوائی نے کہاکہ ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں نہیں دی جا رہیں، انہیں تاحال معلوم ہی نہیں ان پر الزام کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک سال سے میرے موکل کو حراست میں رکھا گیا ہے مگر تفتیشی کو خود معلوم نہیں کہ کیوں رکھا ہے؟ ۔ تفتیشی افسر نے کہاکہ ریفرنس کی کاپیاں رجسٹرار آفس میں جمع کروا دی ہیں، جج ارشد ملک نے ریفرنس کی

کاپیاں آج ہی ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دیا دور ان سماعت عدالت نے فریال تالپور سمیت7 ملزماں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں ۔ وکلاء نے استدعا کی کہ آصف زرداری کے وکلاء ان سے جیل میں ملنا چاہتے ہیں اجازت دی جائے جس پر جج ارشد ملک نے ہدایت کی کہ آپ علیحدہ سے ایک درخواست لکھ کر دے دیں جس کے بعد ریفرنس پر سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…