جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

اس ملک میں سب کو پکڑ سکتے ہیں لیکن آپ عدلیہ اور فوج کو نہیں پوچھ سکتے،اب فوج اور عدلیہ کا احتساب بھی جاری ہے، صرف نواز شریف یا آصف علی زرداری جیلوں میں نہیں ہیں بلکہ اب ججز اور فوج بھی جواب دہ ہے،یہ احتساب متنازع کیوں؟ کیا نیب واقعی حکومت کو رعایت دے رہا ہے؟جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج سے چند ماہ پہلے تک کہا جاتا تھا آپ اس ملک میں سب کو پکڑ سکتے ہیں لیکن آپ عدلیہ اور فوج کو نہیں پوچھ سکتے مگر 30 مئی کو پہلی بار فوج کے ایک حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کو عمر قید اور بریگیڈیئر کو سزائے موت ہوئی‘ پچھلے دو سال میں اندازاًً چار سو فوجی افسروں کا احتساب بھی ہو چکا ہے اور یہ سزا بھی پا چکے ہیں‘ اسی طرح عدلیہ کا احتساب بھی جاری ہے‘ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل نے 11 اکتوبر2018ء کو صدر مملکت سے انہیں عہدے سے  ہٹانے کی سفارش کی تھی جبکہ کل تین معزز ججوں

کے خلاف ریفرنس کی کارروائی شروع ہو جائے گی چنانچہ اب کہا جا سکتا ہے ملک میں صرف سیاستدانوں کا احتساب نہیں ہوتا‘ صرف نواز شریف یا آصف علی زرداری جیلوں میں نہیں ہیں بلکہ اب ججز اور فوج بھی جواب دہ ہے‘ ملک میں اب کوئی مقدس گائے موجود نہیں مگر سوال یہ ہے اس کے باوجود احتساب کو ”اکراس دی بورڈ“ کیوں نہیں سمجھا جا رہا ہے‘ یہ متنازع کیوں ہے؟ جبکہ وزیراعظم کی طرف سے کمیشن آف انکوائری کا اعلان متنازع ہوتا چلا جا رہا ہے، یہ تنازع کہاں تک چلے گا‘ کیا نیب واقعی حکومت کو کوئی رعایت دے رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…