راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نیب کی حراست میں اچانک طبیعت خراب ہو گئی، نیب کی ٹیم آصف علی زرداری کو لے کر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئی، جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے، واضح رہے کہ ڈاکٹر اظہر کیانی کے زیر نگرانی ان کا طبی معائنہ کیا گیا، ان کے دل کے ٹیسٹ بھی
لئے گئے، آصف علی زرداری کا اچانک بلڈ پریشر بڑھ گیا، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کی شریانوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے، ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کا طبی معائنہ معمول کے مطابق ہے، آصف علی زرداری کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ آصف علی زرداری کی صحت کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیے گئے ہیں۔