اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری کو بڑا ریلیف مل گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی سولر پراجیکٹس میں غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔دوران سماعت نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیب کے تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ آصف علی زرداری کے اس کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔ اس کیس میں آصف علی زرداری کی بھی ضرورت نہیں ہے لہٰذا فی الوقت آصف علی زرداری کو گرفتار نہیں کر رہے۔ جس کے بعد نیب کے بیان کے تناظر میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر کی درخواست ضمانت نمٹا دی ۔یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری جعلی اکائونٹس کیس میں پہلے ہی نیب کے زیر حراست ہیں ۔