اسلام آباد ( آن لائن )حکومت نے مشتاق سکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے سے ہٹا دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔مشتاق سکھیرا کا 31 اگست 2017 کو وفاقی ٹیکس محتسب کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن
واپس لے لیا گیا ہے۔ مشتاق سکھیرا اس سے قبل آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔وزات قانون کے نوٹیفیکیشن کے مطابق آج انہیں عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔واضح رہے مشتاق سکھیرا کو 2017 میں وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کیا گیا تھاتاہم آج ان سے یہ عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔