پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عمران خان نے علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور دوست احباب کو غیر قانونی ، بے نامی اثاثے حلال کرنے کا پیغام دیا‘ اپوزیشن کا وزیر اعظم کے پیغام پر شدید ردعمل

datetime 10  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے جب بھی عوام سے بڑے جھوٹ کا ریکارڈ قائم کرنا ہوتا ہے آپ ریکارڈ کرا کے قوم کو پیغام دیتے ہیں ،آپ کو تو اب جھوٹ بولنے کی مہارت حاصل ہے۔

پارلیمنٹ میں آ کر لائیو جھوٹ بولا کریں۔ اپنےر د عمل میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب پارلیمنٹ آنے سے اس لئے ڈرتے ہیں کیونکہ آپ نے ووٹ چوری کیا ہے ،آپ نے پھر نہیں بتایا کہ پچھلے دس ماہ میں آپ نے 30ہزار ارب قرضہ لیا اور ایک اینٹ نہیں لگائی ،آپ نے یہ بھی بتانا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے جوقرضہ لیا ملک کو 11ہزار میگاواٹ بجلی دی، 10ہزار کلو میٹر کی موٹر ویز اور سڑکوں کا جال بچھایا، دہشتگردی ختم کی ،صحت اور تعلیم کے پراجیکٹ دئیے ۔عمران صاحب کو مسلم لیگ (ن) کی ایمنسٹی پر اپنی تقریر تو یاد ہو گی ؟، عمران صاحب آپ نے صرف ایک سال پہلے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی ایمنسٹی سے جو فائدہ اٹھائے گا آپ اس کو جیلوں میں ڈالیں گے، آج کل علیمہ باجی کس جیل میں ہیں؟ ۔آپ نے علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور اپنے دوست احباب کے نام پیغام دیا کہ اور بھی جتنے غیر قانونی اور بے نامی اثاثے ہیں حلال کرلیں ۔عمران صاحب آپ کے اپنے اثاثے 1.4 ارب کے اور ٹیکس کی ادائیگی صرف ایک لاکھ روپے ہے اور آپ عوام کو اپنے اثاثوں کے مطابق ٹیکس دینے کا درس دے رہے ہیں ؟۔آپ بھی اپنے تمام بیوی بچوں اور بہنوں کے اثاثے ڈکلیر کریں ،آپ نے بتایا نہیں کہ ٹیکس ریونیو میں 500 ارب کا خسارہ ہے کیونکہ عوام سمجھتی ہے کہ وزیرعظم جھوٹا ، نالائق، نااہل اور آپ کے بقول چور ہے ۔

آ پ نے یہ بھی نہیں بتایا کہ قوم سے کئے پہلے وعدوں کا کیا ہوا ، اس کا جواب کون دے گا ،آ پ نے یہ بھی نہیں بتایا کہ آئی ایم کا بنایا ہوا بجٹ پاکستانی عوام کی جیبیں خالی کرے گا اور آئی ایم کا خزانہ بھرے گا۔انہوں نے کہا کہ علیمہ باجی ، جہانگیر ترین اور فیصل واڈا سن لیں جون کے بعد عمران صاحب آپ کو بے نامی اور غیر قانونی اثاثے حلال کرنے کا موقع نہیں دیں گے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…