وزیر اعظم کی  پاکستانیوں کو ایمنسٹی اسکیم کے تحت تمام اثاثے ڈیکلیئر کر نے اور ٹیکس دینے کی درخواست،عوام کوبڑی یقین دہانی کرادی

30  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو ایمنسٹی اسکیم کے تحت تمام اثاثے ڈیکلیئر کر نے اور ٹیکس دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22کروڑ پاکستانیوں میں سے صرف ایک فیصد پاکستانی ٹیکس دیتے ہیں،ٹیکس نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں قرضے لیتے پڑتے ہیں، اداروں کے پاس باہر پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثوں بارے ساری معلومات پڑی ہیں،30جون کے بعد موقع نہیں ملے گا، ٹیکس دینے سے آپ سکون کی نیند سو سکتے ہیں آپ کو فکر نہیں ہوگی، آپ کے ٹیکس کا پیسہ چوری نہیں ہونے دونگا۔

جمعرات کو پاکستان ٹیلیویژن اور ریڈیو پاکستان پر  قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ 22کروڑ وں پاکستانیوں میں سے صرف ایک فیصد پاکستانی ٹیکس فائلر ہیں یعنی کہ ایک فیصد پاکستانی بائیس کروڑ پاکستانیوں کا بوچھ اٹھا رہے ہیں اور اس طرح کوئی بھی ملک اپنے ملک اور عوام کی خدمت کر ہی نہیں کر سکتا اگر وہ لوگ ٹیکس نہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس نہ دینے کی وجہ نہ ہسپتال، بچوں کے سکول نہیں بن رہے اور ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے  انفراسٹرکچر ٹھیک کرسکتے ہیں اور ہمیں قرضے لینے پڑتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستانیوں کیلئے اپنے ثاثوں کو ڈکلیئر کر نے کیلئے سکیم لائے ہیں اور یہ تیس جون تک ہے یہ آپ کے پاس ایک موقع ہے انہوں نے کہاکہ جن پاکستانیوں کیبے نامی پراپرٹیز پڑی ہیں اور بینک اکاؤنٹس ہیں ان  سب کو ڈیکلیر کریں یہ موقع تیس جون کے بعد موقع نہیں ملے گا۔انہوں نے کہاکہ اداروں کے پاس سب انفارمیشن پڑی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ساری انفارمیشن آرہی ہیں،باہر پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثوں بارے ساری معلومات آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ اچھا ہے کہ آپ پاکستان کی خدمت کریں اور پیسے کو ڈیکلیئر کردیں اس سے بچوں کا مستقبل ٹھیک کر سکتے ہیں،ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکتے ہیں اور سب سے بڑھ کر  ہم اپنے غریب لوگوں کو اوپر اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس دینے سے آپ سکون کی نیند سو سکتے ہیں آپ کو فکر نہیں ہوگی۔ انہوں نے ایک بار پھر کہاکہ آپ اثاثے ڈکلیئر کر دیں یہ سب کیلئے اچھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پر معاشی طورپر مشکل وقت آیا ہے اور ٹیکس کی ادائیگی سے ملک مشکل وقت سے نکل جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ آپ پر اور ملک پر خرچ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہا کہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ چوری نہیں ہونے دونگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…