منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

بلٹ پروف گاڑیوں کا ذاتی استعمال، نواز شریف نیب کے ریڈار پر آگئے

datetime 26  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(سی پی پی)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کے ذاتی استعمال کے باعث نیب کے ریڈار پر آگئے.تفصلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)میاں نوازشریف سے بلٹ پروف گاڑیوں کے غیرقانونی استعمال پرتفتیش کرے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب ڈپٹی ڈائریکٹرکی سربراہی میں نیب کی ایک ٹیم سابق وزیر اعظم نوازشریف سے تفتیش کرے گی.موصولہ اطلاعات کے مطابق تفتیشی ٹیم جیل سپرنٹنڈنٹ کے

کمرے میں نوازشریف سے تفتیش کرے گی، نیب نے محکمہ جیل خانہ جات کو پیشگی اطلاع کردی ہے۔خیال رہے کہ چند ماہ قبل میاں صاحب کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی گئی تھی، مدت ختم ہونے کے بعد انھیں دوبارہ گرفتار کیا گیا. اس وقت وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں.یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت عید کے بعد ہوگی، سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 جون کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…