ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آٹا ، گیس ، چینی مہنگی ہونے کی وجہ پی ٹی آئی نہیں سابق حکمران ہیں،آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری تھی،شیخ رشید ،عید سپیشل ٹرینوں کا بھی اعلان کردیا

datetime 25  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا وقت کی مجبوری ہے۔ آٹا، گیس، چینی مہنگی ہونے کی وجہ سابق حکمران ہیں،سندھ میں ایڈز تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ دنیا میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ بڑی تعداد میں بچوں میں ایڈز وائرس موجود ہے، پاکستان کو نسلی بنیادوں اور فرقوں کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ ملک دشمن ہیں۔

پاکستان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان پر ایران اور عراق جیسا وقت بھی آسکتا ہے، ریلوے میں میریٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں اور تمام ڈویژنز کو اس کی اجازت دے دی گئی ہے،عید پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی ،30 جون سے پہلے پاکستان ریلوے کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کر دیں گے ۔شیخ رشید احمد نے لاہور ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون چیئرمین نیب کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہی ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ نیب ا ن کے خلاف کارروائی نہ کرے جبکہ ملک کی دولت کو لوٹنے والے نیب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سندھ میں ایڈز تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ دنیا میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ بڑی تعداد میں بچوں میں ایڈز وائرس موجود ہے جبکہ ان کی ماں کو موضی مرض نہیں ہے۔ اس معاملے پر سندھ حکومت کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔شیخ رشید احمد نے سندھ کی وزیر صحت سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایڈز پھیلنے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے اگر سندھ حکومت مستعفی نہیں ہوتی تو صوبائی وزیر صحت کو لازمی استعفیٰ دینا چاہیے جبکہ لاڑکانہ میں بچوں کا ایک اسپتال موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کو نسلی بنیادوں اور فرقوں کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ ملک دشمن ہیں۔

شیخ رشید احمد نے سال 2020 کو مسائل کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان پر ایران اور عراق جیسا وقت بھی آسکتا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی پاکستان کو اندر سے توڑنے کی کوشش کرے گا جبکہ بھارتی انتخابات میں مودی نے کسی ایک مسلمان کو نشست نہیں دی اور نہ ہی کسی مسلمان سے ووٹ مانگا۔

انہوں نے کہا کہ عید پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ سرسید ایکسپریس کا ایک پرزہ نہ ملے کی وجہ سے اس کا افتتاح 15 دن کے لیے موخر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے میں میریٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں اور تمام ڈویژنز کو اس کی اجازت دے دی گئی ہے جہاں میرٹ سے ہٹ کر بھرتی کی گئی وہاں کے ڈی ایس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ 30 جون سے پہلے پاکستان ریلوے کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کر دیں گے۔ جس میں خسارہ کم ہے اور آمدن زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…